بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تلبینہ پروڈکٹ کی منبر سے تشہیر کرنا

سوال

 تلبینہ جیسی پروڈکٹ کو ممبر سے بیان کرنا یا اس کے فروخت کے لیے دو چار جملے کہہ دینا مناسب ہے یا نہیں؟

جواب

’’تلبینہ‘‘ ایک غذا ہے، جس کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں ہے، اور اس کے مختلف فوائد بھی ہیں؛ لہٰذا نفسِ تلبینہ سے متعلق جو روایات  اور احادیث ہیں ان کا ذکر منبر سے کرنا اور اس کے استعمال کے فوائد بیان کرنا یا ترغیب دینا تو درست ہے۔ البتہ تلبینہ کی مروجہ پروڈکٹ کی تشہیر اور مارکیٹنگ لیے مسجد کےمنبر کا استعمال درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

تلبینہ سے متعلق تفصیل اور روایات کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

احادیث مبارکہ میں وارد ''تلبینہ'' نامی غذا سے متعلق سوال

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200111
تاریخ11-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں