محمد حمدان نام رکھنا
سوال
میں اپنے نومولود بچے کا نام محمد حمدان رکھنا چاہتاہوں، کیسا نام ہے؟ اور معنی بتائیے!
جواب
ماشاء اللہ! اچھا نام ہے، ’’حمدان‘‘ کامعنی ہے: (اللہ تعالیٰ کی) خوب تعریف کرنے والا۔ اور لفظِ ’’محمد‘‘ برکت اور نسبت کے لیے نام کے ساتھ لگایا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200109
تاریخ11-04-2019

