بغیر داڑھی اور بغیر وضو کے اذان کہنے کا حکم
سوال
سعودی عرب میں بغیر داڑھی کے اور بغیر وضو کے اور جوتے پہن کر اذان دیتے ہیں اور نماز بھی کلین شیو والے کرواتے ہیں، تو کیا حکم ہے اس بارے میں؟
جواب
جو شخص داڑھی کاٹتا ہے وہ شرعاً فاسق کہلاتا ہے اور فاسق کی اذان و امامت دونوں مکروہ ہے۔ نیز اذان دینے والے کے لیے بھی افضل یہ ہے کہ وہ با وضو ہو اور جوتے اتار کر با وقار طریقے سے اذان دے ، لیکن اگر بغیر وضو کے اور جوتوں سمیت اذان دے گا تو اذان درست ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

