بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سونے کی زکاۃ کس قیمت پر دی جائے گی؟

سوال

سونے کی زکات کس طریقےسے اداکی جائے؟  دوکان دارایک تولہ لیتاہے 50000ہزارکا، جب دیتا ہے تو60000ہزارکا،  اب  زکات لینے والے کی قیمت کے اعتبار سے ہوگی یا دینے والے کے اعتبار سے؟

جواب

سونے کے زیور کی زکات  کا حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ زیور میں جس کیریٹ کا سونا موجود ہے،  بازار میں اس قسم  کے سونے کی جو قیمتِ  فروخت ہے وہ معلوم کرکے اس کا چالیسواں  حصہ ( ڈھائی فیصد) زکاۃت میں دینا ہوگا۔ زیورات میں سے صرف سونے، چاندی کی زکات ادا کرنا ہوگی، موتی، نگینے اور زیور بنانے کی اجرت اس میں شامل نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200091
تاریخ10-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں