جانوروں کے جسم پر پڑے ہوئے کیڑوں کو مارنے کے لئے ان کے گلے میں سود خوروں کے نام لکھ کر لٹکانے کاحکم
سوال
جب ہمارے جانوروں کے جسم میں کیڑے پڑتے ہیں تو ہم مسلمان سود لینے والوں کے نام لکھ کر ان کے گلوں میں باندھتے ہیں توکیڑے مر جاتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں؟
جواب
ایسا کوئی عمل شریعتِ مطہرہ میں ثابت نہیں ہے، اگر کسی کے تجربے میں ایسی بات ہو بھی تو اسے معمول نہیں بنانا چاہیے، اس کے بجائے کوئی مناسب علاج اور حل اختیار کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200082
تاریخ10-04-2019

