کیا اسٹابری جہنم کا پھل ہے؟
سوال
کچھ دن پہلے میں نے کسی سے سنا کہ اسٹرابری جہنم کا پھل ہے، کیا یہ بات صحیح ہے، اور کیا اسٹرابیری کھانا جائز ہے؟
جواب
اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولة“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔
جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا، زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں ’’تھوہڑ‘‘ کا پودا لکھا گیا ہے، زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

