بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمپیوٹر میں قرآن پی ڈی ایف میں  پڑھنا

سوال

  کیا میں کمپیوٹر میں قرآن پی ڈی ایف میں  پڑھ سکتا ہوں بلا وضو؟

کیا میں کی بورڈ کو ہاتھ لگا سکتا ہوں؟

جواب

جی ہاں! بلا وضو کمپیوٹر میں دیکھ کر قرآنِ پاک پڑھا جاسکتا ہے اور کی بورڈ کو ہاتھ بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس لیے  کہ کی بورڈ بالکل الگ ہے، البتہ قرآنِ مجید اسکرین پر کھلے ہونے کی صورت میں بلاوضو اسکرین پر ہاتھ نہ لگائیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200055
تاریخ09-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں