بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ممانی کو اکیلے عمرہ پر لے کر جانا

سوال

میری عمر 47 سال ہے جب کہ میری ممانی کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے ۔ وہ بیوہ ہیں اور ان کے بچے جوان اور شادی شدہ ہیں ۔ لیکن ان کے گھر کے مالی حالات کم زور ہیں ۔ ممانی نمازی خاتون ہیں؛ اس لیے کیا میں ممانی کو اپنے ساتھ عمرہ پر لے جاسکتا ہوں؟

جواب

ممانی آپ کی محرم نہیں ہیں، لہذا آپ کو ان کے ساتھ اکیلے عمرہ کا سفر کرنے کی شرعاً اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008200027
تاریخ08-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں