اذان کے وقت سر پر دوپٹہ لینا
سوال
کیا اذان کے وقت عورتوں کا سر پر چادر لینا ضروری ہے؟ یا اس کی کوئی ضرورت نہیں؟
جواب
اذان کے وقت عورت کے لیے سرپر چادر لینا ضروری نہیں، لیکن احترامِ اذان کی وجہ سے اس کا اہتمام کرلینا اچھی عادت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008200020
تاریخ07-04-2019

