دوہزار سعودی ریال کے جرمانے سے بچنے کے لیے نیا پاسپورٹ بنوانے کا حکم
سوال
پاکستان سے جو لوگ دو سال کے اندر عمرے کے سفر پر جانا چاہتے ہیں تو پھر اس سے دو ہزار ریال بطورِ ٹیکس لیا جاتا ہے ۔تو اس ٹیکس سے بچنے کے لیے لوگ پاسپورٹ کو قبل از وقت رینول کراتے ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
دوسال میں دوسری مرتبہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی حکومت کا دو ہزار ریال لینا جائزنہیں، لہذا اگر کسی جائز ذریعہ سے اس جرمانے سے بچنا ممکن ہو تو اس ذریعہ کو اختیار کرنا جائز ہے، نیا پاسپورٹ بنانے کے لیے اگر جھوٹ بولنے کی نوبت نہیں آتی تو بنا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

