استعمال کے موبائل اور گاڑی پر زکاۃ کا حکم
سوال
اپنے استعمال میں ہونے والے موبائل اور استعمال میں آنے والی گاڑی کی بھی زکاۃ نکالنی ہوگی؟
جواب
ذاتی استعمال کے موبائل اورگھریلو استعمال کی سواری (کار، موٹر سائیکل وغیرہ) میں زکاۃ واجب نہیں ہے۔البتہ اگر گاڑی ،موبائل وغیرہ تجارت کی نیت سے رکھے ہوں تو اموالِ زکاۃ میں شمار ہوں گے۔ اور موبائل کی مالیت نصابِ زکاۃ کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو سالانہ اس پر زکاۃ فرض ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200617
تاریخ06-04-2019

