جمعہ کی مبارک دینا
سوال
جمعہ کی مبارک دینا کیسا ہے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور اس کو دین کا حصہ سمجھنااور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200587
تاریخ05-04-2019

