والد کی بیوی (سوتیلی والدہ) کا حق
سوال
میرے والد صاحب کی بیوی کا مجھ پر کیا حق ہے؟
جواب
آپ کے والد کی بیوی (یعنی آپ کی سوتیلی والدہ) کی دل سے عزت اور احترام کرنا آپ پر شرعاً لازم ہے، اور ان سے کسی قسم کی بد اخلاقی یا بد تمیزی کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200583
تاریخ05-04-2019

