مضارب کے لیے نفع میں حصہ کے علاوہ الگ سے تن خواہ مقرر کرنا
سوال
کیا مضارب متعین حصہ کے علاہ تن خواہ لے سکتا ہے؟
جواب
مضاربت کے مال میں ہونے والے نفع میں رب المال (انویسٹر) اور مضارب دونوں اپنے طے شدہ نفع کے تناسب سے حق دار ہوں گے، نفع میں مضارب کے لیے کوئی خاص رقم مختص کرنا یا اس کے فی صدی نفع کے علاوہ اس کی تن خواہ مقرر کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200575
تاریخ04-04-2019

