پھولوں کا ہار پہنانا
سوال
عمر والے کو پھولوں کا ہار پہنانا جائز ہے کہ نہیں؟
جواب
کوئی موقع ہو جیسے اس کے بیٹے کی شادی تو اس میں شرعاً حرج نہیں۔ یہ جواب سوال کے موصولہ الفاظ کے مطابق ہے، اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ عمرہ کرکے آنے والے کو پھولوں کا ہار پہنانے کا کیا حکم ہے؟ (اور سوال میں عمرہ کی "ہ" رہ گئی ہے) تو اس کا جواب بھی یہی ہے کہ تکلف اور التزام سے بچتے ہوئے خوشی کے موقع پر پھولوں کے ہار ڈالنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200565
تاریخ04-04-2019

