بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرگی کی وجہ سے بچہ دانی بند کروانا

سوال

میرے  6بیٹے اور 1 بیٹی ہے ، اب 4 سال سے میری بیوی کو مرگی کا مرض ہے، اس وجہ سے میں نے بچوں کا سسٹم آپریشن کے ذریعے عارضی طور پر ختم کردیا تو کیا ازروشریعت یہ جائز ہے  یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مستقل بنیاد پر بچہ دانی نکلوانا یا ہمیشہ کے لیے بچہ دانی بند کروانا شرعاً جائز نہیں، البتہ جب تک مکمل صحت نہیں ہوجاتی اس وقت تک  حمل سے بچنے کی عارضی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200560
تاریخ04-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں