ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ (تجارت) کرنے کا حکم
سوال
کیا آپ ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے حوالے سے راہ نمائی کر سکتے ہیں؟
جواب
ڈیجیٹل کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے؛ اس لیے اس کی خریدوفروخت اور اس میں پیسہ لگانے (تجارت کرنے)، نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے گریز کرنا چاہیے۔تفصیلی فتویٰ ہمارے ماہنا مہ "بینات " میں شائع ہوچکا ہے ، آپ درج ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں:
http://www.banuri.edu.pk/web/uploads/2017/04/9-rajab_1438.pdf
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

