قلب کی پاکیزگی ور بد نظری سے بچنے کا طریقہ
سوال
پاکیزگی قلب کے لیے اور بد نظری سے بچنے کے لیے کوئی آسان سا عمل یا وظیفہ ارشاد فرمائیں!
جواب
نیک ماحول اور اچھی صحبت اختیار کریں، اس دھیان سے اللہ کا ذکر کثرت سے کریں کہ وہ مجھے دیکھ رہاہے، نیز درج ذیل دعائیں پڑھنے کا اہتمام کریں :
1- "اَللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِيْ مِنَ النِّفَاقِ، وَعَمَلِيْ مِنَ الرِّیَاءِ، وَلِسَانِيْ مِنَ الْکَذِبِ، وَعَیْنِيْ مِنَ الْخِیَانَةِ؛ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْیُنِ وَمَاتُخْفِي الصُّدُوْرِ".
ترجمہ: اے اللہ میرے دل کو نفاق، میرے عمل کو رِیا ونمود ، میری زبان کو جھوٹ اور میری آنکھ کو خیانت سے پاک فرما! بے شک تو آنکھوں کی خیانت اور دل میں چھپے خیالات کو جانتا ہے۔
2- "اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْئَالُكَ الْهُدٰی وَالتُّقیٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی".
ترجمہ: اے اللہ! میں آپ سے ہدایت، تقویٰ، پاک دامنی اور غنا کا سوال کرتاہوں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

