موبائل میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا حکم
سوال
موبائیل میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب
موبائل سے دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنا جائز ہے۔ البتہ اسکرین پر قرآنِ مجید کھلے ہونے کی صورت میں بے وضو اسکرین کو ہاتھ نہ لگائیں، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو بلاوضو چھو سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200535
تاریخ02-04-2019

