نوافل میں مختلف جگہ سے قراءت کرنا
سوال
کیا نوافل میں آدمی ایک ہی رکعت میں مختلف جگہوں سے تلاوت کر سکتا ہے؟ مثلاً ایک رکوع سورۃ البقرہ کے شروع سے، پھر اسی رکعت میں اسی رکوع کے متصل آخری رکوع کی تلاوت کرسکتا ہے؟
جواب
فرض نمازوں میں ایسا کرنا خلافِ اولیٰ ہے، نوافل میں اس کی گنجائش ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 546):
"لو انتقل في الركعة الواحدة من آية إلى آية يكره، وإن كان بينهما آيات بلا ضرورة".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 547):
"ولايكره في النفل شيء من ذلك". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

