بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تجارت کی نیت سے لیے گئے چاولوں کی زکاۃ

سوال

میں ملازمت کرتا ہوں، کچھ دن پہلے میں نے کاروبار کی نیت سے اناج(چاول) خریدا جو کہ ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ابھی تک نہ بک سکا، کچھ دن بعد زکاۃ  دینے کی تاریخ آ رہی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ زکاۃ  کی تاریخ تک اگر اناج نہ بک سکا تو زکاۃ  کا حساب کیا ہو گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کی زکاۃ  نکالنے کی تاریخ پر تجارت کی نیت سے لیے گئے ان چاولوں کی زکاۃ بھی ادا کرنا لازم ہوگی، اور اس کی صورت یہ ہوگی کہ زکاۃ  کی ادائیگی کے دن ان چاولوں کی اس شہر میں جو قیمتِ فروخت ہے اس کے حساب سے اس کی ڈھائی فی صد زکاۃ ادا کردیں، آپ نے جس قیمت پر چاول خریدے اس کا اعتبار نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200504
تاریخ01-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں