عمامہ کے بغیر امامت کروانا
سوال
کیا کوئی امام اگر عمامہ کے بغیر امامت کروائے تو نماز ہو جاتی ہے یا نہیں یا عمامہ باندھنا ضروری ہے؟
جواب
نبی کریم ﷺ کی اتباع کی نیت سے عمامہ باندھنا سنت (مستحب) ہے، اس کا اہتمام بھی مستحسن ہے، لیکنعمامہ باندھ کر امامت کروانا ضروری نہیں ہے، صرف ٹوپی پہن کر بھی امامت کروائی جا سکتی ہے، اس میں کسی قسم کی کراہت نہیں ہے، بلکہ عمامہ کو امامت کے لیے ضروری سمجھنا بدعت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200494
تاریخ01-04-2019

