موبائل پر تلاوت کرنا
سوال
بندہ اپنے موبائل فون پہ تلاوتِ قرآنِ پاک کرے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کے لیے باوضو ہونا چاہیے یا نہیں؟
جواب
موبائل پر تلاوت کرنا جائز ہے۔اگر موبائل فون کی اسکرین پر قرآنِ پاک کھلا ہو تو اسکرین پر بلا وضو ہاتھ لگانا جائز نہیں، دیگر حصوں کو بلاوضو چھو سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200493
تاریخ01-04-2019

