بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دعاء انس حدیث کی کس کتاب میں ہے؟

سوال

دعائے انس رضی اللہ کس حدیث کی کتاب میں ہے؟

جواب

دعاءِ انس  (رضی اللہ عنہ) الفاظ کے فرق کے ساتھ درج کتابوں میں مذکور ہے:

عمل اليوم والليلة لابن السني (ص: 307)

الدعاء للطبراني (ص: 323)

الفوائد المنتقاة لابن السماك (ص: 27)

المنتظم في تاريخ الملوك والأمم (6/ 339)

تاريخ دمشق لابن عساكر (52/ 259)

مجموع رسائل الحافظ العلائي (ص: 358)

الخصائص الكبرى (2/ 298)

سبل الهدى والرشاد في سيرة خير العباد (10/ 228)

 اس کی اسانید میں اگرچہ ضعف ہے ، لیکن چوں کہ متعدد طرق سے مروی ہے جس کی وجہ سے یہ قابلِ عمل ہے، اور اس کے الفاظ کے شواہد بھی احادیث میں وارد ہیں۔

”دعاء انس بن مالک ؓ“ کے نام سے مفتی عبد الرؤف سکھروی صاحب دامت برکاتہم کا مرتب کردہ ایک رسالہ ہے جو دست یاب ہے ، اس میں مختلف کتب سے الفاظ کو جمع کیا گیا ہے، اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200444
تاریخ30-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں