بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرائز بانڈز کی آمدنی سے قرضہ اتارنا

سوال

کیا پرائزبانڈزکی رقم سے قرٰضہ اتار سکتے ہیں؟

جواب

پرائز بانڈ پر ملنے والا انعام سود ہے،اسے بلانیتِ ثواب صدقہ کرنا ضروری ہے، اسے کسی طرح بھی خود استعمال کرنا، خواہ قرضہ اتارنے کے لیے ہو ، جائز نہیں۔ ہاں اگر کوئی مستحقِ زکاۃ شخص مقروض ہو اور اسے ثواب کی نیت کے بغیر یہ رقم دے دی جائے تو وہ اپنا قرضہ اس سے اتار سکتاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200437
تاریخ30-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں