کرنسی ایکسچینج کا کام کرنا
سوال
کیا کرنسی ایکسچینج میں کام کر نا ٹھیک ہے؟
جواب
کرنسی ایکسچینج کا کام کرنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1۔کرنسی کی لین دین نقد ہو،خواہ ایک ملک کی کرنسی کاتبادلہ ہو یا مختلف ممالک کی کرنسی کا لین دین ہو۔
2۔ایک ہی ملک کی کرنسی کےتبادلہ میں کمی زیادتی نہ ہو،بلکہ برابر سرابر ہو۔
3۔اجرت الگ سے طے کی جائے کرنسی کے ریٹ کے فرق سے نفع نہ کمایا جائے۔
4۔ اگر حوالہ کا کام کیا جائے تو اس میں اپنی اجرت الگ سے مقرر کی جائے ،کسٹمرز کی دی ہوئی رقم میں سے اجرت کی کٹوتی نہ ہو ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

