بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کی کھال قصاب کو دینا

سوال

عقیقہ کا بکرا ذبحہ کروایا،  کھال کے بدلےقصائی سے اجرت میں کمی کروائی گئی،  کیا اب کھال کی قیمت صدقہ کرنی ہو گی؟

جواب

عقیقہ کے جانور کی کھال کا حکم بھی وہی ہے جو قربانی کی کھال کا ہے،لہذا  جانور کو ذبح کرنے کے عوض اگر کھال قصائی کو دی ہے تو کھال  کی قیمت صدقہ کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200423
تاریخ29-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں