بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیمہ کمپنی کی پالیسیاں لینا

سوال

 آج کل مختلف بیمہ کمپنی والے مختلف جگہوں پر انویسمنٹ کی ترغیب دیتے ہیں اور کچھ فتوی بھی دکھاتے ہیں میں شریعت کی روشنی میں پوچھنا چاہ رہا تھا کہ یہ پالیسی لینا ٹھیک ہے کہ نہیں ؟

جواب

بیمہ کمپنی کی پالیسیاں جوا اورسودی معاملات  پر مشتمل ہوتی ہیں؛ اس لیے انہیں اختیار کرنا جائز نہیں۔  واضح رہے کہ انشورنس کے متبادل کے طور پر تکافل کے نام سے رائج کمپنیوں کی پالیسی بھی ملک کے جمہور مفتیانِ کرام کی رائے میں شریعت کے مطابق نہیں ہے، لہٰذا اس سے بھی اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم  

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200419
تاریخ29-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں