عمیم نام رکھنا
سوال
عُمیم نام کیسا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ اور اگر رکھا ہے تو تبدیل کر سکتے ہیں سالوں بعد؟
جواب
عُمَیْم عربی زبان کے لفظ ’’عام‘‘ کی تصغیر ہے عام کا لفظ اردو میں بھی کثیر الاستعمال ہے، اس کے معنی کثیر، حاوی ، شامل ، گھیرے ہوئے کے ہیں ۔
یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔
اگر نام تبدیل کرنا چاہیں تو شرعاً کئی سالوں کے بعد بدلنا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200407
تاریخ28-03-2019

