بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرنسی نوٹ نجس ہوجائے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ

سوال

کاغذی نوٹ نجس ہو جائے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب

کاغذی نوٹ کو پاک کرنے کے لیے اس پر پانی یا کوئی مائع چیز (پیٹرول) وغیرہ بہا جائے، ایک مرتبہ بہانے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو دوبارہ بہادیا جائے، یوں تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔ کرنسی نوٹ پانی سے خراب نہیں ہوتا، اگر اس کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مقصد کے لیے پیٹرول یا کوئی کیمیکل  بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کسی بھی پاک مائع سے نجاست زائل ہوگئی تو نوٹ پاک ہوجائے گا، پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200402
تاریخ28-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں