رمضان کی آمد پر خوش خبری دینے والی حدیث
سوال
کیا ایسی کوئی حدیث ہے: جس نے رمضان کی خوش خبری سنائی اس پر دوزخ کی آگ حرام ہے؟
جواب
کتبِ حدیث میں ہمیں اس مضمون کی کوئی روایت نہیں ملی، لہذا اس قسم کے مضمون کو حدیثِ نبوی کہہ کر مشتہر کرنا نبی کریم ﷺ کی ذاتِ عالیہ پر جھوٹ باندھنا ہے، جس کا انجام خود آقائے نامدار ﷺنے جہنم قراردیا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200401
تاریخ28-03-2019

