دفتری اشیاء کا ذاتی استعمال کرنا
سوال
میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں ،وہاں ہم کچھ ضرورت کی اشیاء منگواتے ہیں کھانے پینے کی اور اس کے علاوہ صفائی کی تو کبھی کبھی ان اشیاء کے ساتھ کچھ چیزیں ساتھ لگی ہوئی آجاتی ہیں، مثلًا سرف کے ساتھ صابن وغیرہ ، کیا ان چیزوں کو دفتر کے بجائے ہمارا ذاتی استعمال کرنا اورگھر لے جانادرست ہے؟
جواب
آفس کی اشیاء جوملازمین کو آفس میں استعمال کے لیے دی جاتی ہیں،ان کا استعمال آفس کی حد تک تو درست ہے، البتہ ان اشیاء کو مالک کی اجازت کے بغیر اپنے ذاتی استعمال میں لانایاگھر لے جانا ملازم کے لیے جائز نہیں ہے، البتہ اگر آفس کا مالک اجازت دے دے تو پھرملازم ان اشیاء کو اپنے ذاتی استعمال میں بھی لاسکتا ہے اور گھر بھی لے جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

