ریان نام رکھنا
سوال
"ریان" کو انگلش میں کیسے لکھتے ہیں؟ میرے بیٹا کا نام "عمر ریان" ہے، آپ کا کیا کہناہے، نام ٹھیک ہے؟
جواب
"ریان": "را" کے زبر ، "یا" کی تشدید اور زبر کے ساتھ ہے، اس کا معنی "سیراب کرنے والا "ہے، "ریان" جنت کا ایک خاص دروازہ ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔ "ریان" نام ٹھیک ہے۔ انگلش میں Rayyan ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200363
تاریخ27-03-2019

