بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنتِ غیرمؤکدہ کے پہلے قعدہ میں درود شریف اور دعا پڑھنا

سوال

 عصراورعشاء کی سنتوں کی دوسری رکعت میں "التحیات" پوری درود کےبعددعاتک پڑھنی ہے یاعبدہ ورسولہ تک ؟

جواب

عصر اور عشاء کی غیرمؤکدہ سنتوں کے پہلے قعدہ میں التحیات کے ساتھ درود شریف اور دعا بھی پڑھ سکتے ہیں اور نہ پڑھی توبھی درست ہے، البتہ پڑھ لینا بہتر ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200341
تاریخ26-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں