عائذہ نام رکھنا
سوال
"عا ئذہ" نا م کیسا ہے؟معنی کیا ہے؟ کیا عائذہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا نام ہے؟
جواب
"عائذہ" (ذال کے ساتھ) نام رکھنا درست ہے ، اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا یہ نام کسی مستند کتاب میں نہیں ملا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200338
تاریخ26-03-2019

