بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گندم سونا وغیرہ اجناس کو قرض پر دینا لینا

سوال

اگر کوئی شخص سونا یا گندم بطور قرض دے اور اتنا ہی اس سے مقررا وقت پر واپس لے اور اس میں کمی یا زیادتی بھی نہ کرے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟

ایک حدیث میں ہے :

الذهب بالذهب، والفضة بالفضة، والبر بالبر، والشعير بالشعير والتمر بالتمر، والملح بالملح مثلاً بمثل، سواء بسواء يداً بيد، فمن زاد أو استزاد فقد أربا۔ اس کی وضاحت بھی فرمادیں ۔

جواب

 سونا یا گندم قرض دینا جائز بہ شرط یہ کہ     واپسی کمی بیشی کے بغیر ہو ۔

جو حدیث آپ نے ذکر کی ہے  اس کا تعلق خرید و فروخت سے ہے  یعنی سونا چاندی وغیرہ  اگر اپنی جنس کے بدلے فروخت کریں تو ادھار جائز نہیں، نقد ہونا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200331
تاریخ26-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں