بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا سٹرابری جہنم کا پھل ہے ؟

سوال

کیا سٹرابری جہنمی پھل ہے؟ کیا اس کو کھانا شرعی طورپر جائز ہے؟

جواب

اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولۃ“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔

باقی جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا ہے، زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144007200315
تاریخ25-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں