دعائے قنوت یاد نہ ہوتو وتر میں کیا پڑھیں؟
سوال
دعاۓ قنوت یاد نہ ہو تو وتر میں کیا پڑھیں؟
جواب
وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا’’ اللّٰهم انا نستعینک ...الخ‘‘پڑھنا اولیٰ ہے، لہذا اگرکسی شخص کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تووتر کی نماز ترک نہ کرے، بلکہ دعائے قنوت کی جگہ ’’ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار‘‘ یا ’’اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ‘‘پڑھے۔البتہ دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا یاد ہوتے ہی دعائے قنوت پڑھنے کا اہتمام کرے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

