بدنظری کیا ہوتی ہے؟
سوال
بدنظری کیا ہوتی ہے؟
جواب
مرد کا نامحرم عورت کو نظر بھر کر دیکھنا اور عورت کا نامحرم مرد کو نظر بھر کر دیکھنا بد نظری ہے،البتہ اگر غیر ارادی طور پر اچانک کسی نامحرم پر نظر پڑجائے اور فوراً نظر پھیر لے تو اس پر بد نظری کا گناہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200294
تاریخ24-03-2019

