بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں سانس کی دشواری کی وجہ سے ناک میں اسپرے کرنا

سوال

 روزہ  کی حالت میں اگر ناک کے غدود اور الرجی کی وجہ سے ناک سے سانس لینا ممکن نہ ہو تو ناک میں سپرے کر سکتے ہیں؛ تاکہ ناک سے سانس لینے میں آسانی ہو؟  اس سپرے کا کوئی ذائقہ بھی خاص نہیں ہو۔ جب کہ روزہ رکھنا بھی ضروری ہو؟

جواب

روزہ کی حالت میں ناک میں  دوائی کا اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، قضا لازم ہوتی ہے ، کفارہ نہیں ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):
"ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد". 
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200284
تاریخ24-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں