بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سدیم نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم

سوال

میں اپنے ایک بیٹے کا نام سدَیم رکھا ہے کیا یہ نام  صحیح ہے؟

جواب

َسدِیم (سین کے زبر کے ساتھ) کے مختلف معانی ہیں:

(1)   تھکا ماندہ (2) حیران و پریشان (3) دباؤ کے ساتھ نکلتا ہوا پانی (4) ہلکا کہر ، دھند (5) بے شمار اجرامِ سماویہ کے تصادم سے فضا میں پیدا ہونے والے بادلوں کے چمکتے ہوئے یا پانی سے بھرے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے (دھبے )، (6) کثرت کے ساتھ ذکر کرنے والا۔

بعض معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب (12/ 285)
"والسَّدِيمُ: التَّعَب. والسَّدِيم: السَّدر. والسَّديمُ: الْمَاءُ المُنْدِفق. والسَّديمُ: الْكَثِيرُ الذِّكْرِ، قَالَ: وَمِنْهُ قَوْلُهُ:
لَا يَذْكرون اللَّهَ إِلَّا سَدْما
قَالَ اللَّيْثُ: مَاءٌ سُدُمٌ وَهُوَ الَّذِي وَقَعَتْ فِيهِ الأَقْمِشَة والجَوْلانُ حَتَّى يَكَادَ يَنْدَفِنُ، وَقَدْ سَدَمَ يَسْدُمُ. وَيُقَالُ: مَنْهَلٌ سَدُوم فِي مَوْضِعٍ سُدُمٍ؛ وأَنشد:
ومَنْهَلًا ورَدْته سَدُوماً".
تاج العروس (32/ 358):
"(والسَّدِيمُ كَأَمِير: الكَثِير الذِّكْر) ، وَمِنْه قَولُه:
لَا يذكرُونَ الله إِلا سَدْماً.
(و) أَيْضاً: (الضَّبابُ الرَّقِيق أَو عَامٌّ) ، وَمِنْه قَول الشَّاعِر:
وَقد حالَ رُكْنٌ من أُحامِرَ دونَهُ ... كأَنّ ذُراه جُلِّلَت بِسَدِيم".
المعجم الوسيط (1/ 424):
"(السديم) التعب والسدر والماء المندفق والضباب الرقيق وبقع سحابية متوهجة أو مغيمة في الفضاء ناشئة عن تكاثف أو تصادم عدد لا يحصى من الأجرام السماوية ومنه المجرة (ج) سدم". 
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200283
تاریخ24-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں