بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی شدہ عورت کا فون پر ماموں سے باتیں کرنا

سوال

اگر کوئی شادی شدہ عورت اپنے ماموں کے ساتھ فون پر دل کی راز کی باتیں کرتے ہیں تو اس کے بارے شریعت کا کیا حکم ہے اور پردہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کوئی شادی شدہ عورت فون پر اپنے ماموں سے شوہر کی راز کی بات کرتی ہے یا اس طرح باتیں کرتی ہے جس سے شوہر کو اذیت ہوتی ہے تو اس کا یہ فعل درست نہیں اور شوہر کو اس کو منع کرنے کا حق حاصل ہے۔  ماموں سےاگر حقیقی ماموں مراد ہیں تو حقیقی ماموں محرم ہوتے ہیں اور ان سے پردہ کرنے کا حکم نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200282
تاریخ24-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں