فرائض کے بعد اجتماعی دعا کاحکم
سوال
فرض نمازوں کے بعد امام اور مقتدیوں کی اجتماعی دعا کا کیا حکم ہے؟
جواب
صلحائے امت کے تعامل اور فقہاء ملت کی تصریحات کےمطابق فرض نمازوں کے بعداجتماعی دعاء فرض ولازم نہیں، لیکن مستحب ومستحسن ضرور ہے۔ تفصیل کے لیے "النفائس المرغوبة في الدعاء بعدالمکتوبة" مؤلفہ حضرت مفتی اعظم ھند مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کا مطالعہ فرمائیں، نیز درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200233
تاریخ21-03-2019

