مسجد کی چھت پر استنجا خانہ ہو تو نچلی منزل پر نماز کاحکم
سوال
مسجد کی تیسری چھت پر اگر استنجا خانہ بنا دیاجائے تو کیا اس کے نیچے دوسری چھت پر نماز ہو سکتی ہے؟
جواب
مسجد کی چھت بھی مسجد کے حکم میں ہوتی ہے، لہذا مسجد کی چھت پر استنجا خانہ بنانا جائز نہیں، اگر استنجا خانہ اس حصہ میں بنایا ہے جو شرعی مسجد کی حدسے باہر ہو تو اس کی نچلی منزل میں نماز توادا ہوجائے گی، تاہم یہ حصہ شرعی مسجد نہیں بنے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200219
تاریخ21-03-2019

