75 تولہ سونے پر کتنی زکات ہے؟
سوال
75 تولہ سونے پر کتنی زکات ہے؟
جواب
اگر سونا ہی زکات میں دینا ہے تو 75 تولہ سونے کا چالیسواں حصہ (1/875) تولہ زکات میں دینا لازم ہے، اور اگر رقم کی صورت میں زکات ادا کرنی ہو تو جس دن سال مکمل ہو یا جس دن زکات دینی ہو اس دن 75تولہ سونے کی جو قیمت فروخت ہو اس کا ڈھائی فی صد زکات میں ادا کرنا لازم ہے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3 / 445):
"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء ، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا "۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

