والدہ کو وہیل چیئر پر عمرہ کرانے سے اپنے عمرے کا حکم
سوال
میرا اپنی والدہ کو وہیل چیئر پر عمرہ کروانے سے کیا میرا عمرہ بھی ادا ہو جاۓگا؟
جواب
آپ اپنی والدہ کو وہیل چیئر پر عمرہ کرانے کے ساتھ ساتھ اگر خود بھی نیت کرکے عمرے کے تمام افعال ادا کریں گے تو آپ کا عمرہ بھی ادا ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200200
تاریخ20-03-2019

