بغیر داڑھی والے شخص کی اور جینز کی پینٹ میں نماز پڑھنے کا حکم
سوال
- بغیر داڑھی والے شخص کی نماز قبول ہوتی ہے یا نہیں؟
- کرتا پاجامہ کے علاوہ دیگر لباس جیسے جینس وغیرہ میں نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
جواب
- ایسے شخص کی نماز ادا ہوجاتی ہے، اور اللہ کے فضل سے امید ہے کہ وہ قبول بھی فرمائیں گے، البتہ داڑھی کاٹنے کا گناہ ہر وقت ساتھ لگا رہتا ہے ۔
- جینز کی پینٹ میں نماز ہوجاتی ہے، البتہ نیک لوگوں کا لباس پہننا چاہیے۔اگر پینٹ ہی پہننی ہو تو ایسی پہنے جو چست نہ ہو، بلکہ ایسی ہو کہ اعضاکا حجم ظاہر نہ ہو اورٹخنے کھلے ہوئے ہوں۔
"أما لوکان غلیظاً لایری منه لون البشرة إلا أنه التصق بالعضو وتشکل بشکله، فصار شکل العضو مرئیاً، فینبغي أن لایمنع جواز الصلاة؛ لحصول الستر". (الشامية، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، کراچی۱/۴۱۰) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200196
تاریخ20-03-2019

