انڈر ویئر میں ٹشو پیپر رکھنا
سوال
اگر آدمی استنجا کرنے کے بعد ٹشو پیپر کو انڈروئیر میں شرم گاہ کے ساتھ لگالے؛ تاکہ پیشاب کے قطرے انڈر وئیر پر نہ لگیں اور وہ ناپاک بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نماز کے لیے وضو سے پہلے وہ ٹشو پیپر ہٹا کر استنجا کرلے اور با وضو ہو کر نماز ادا کرے، البتہ اگر قطرے نہ نکلے ہوں تو ٹشو پیپر ہٹانے کی ضرورت نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144007200190
تاریخ20-03-2019

