بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حسنین نام رکھنا

سوال

میرے پوتے کی پیدائش 16 مارچ 2019 بروز ہفتہ،خسنین نام رکھنا چاہتا ہوں، نام کیسا ہے ؟

جواب

"خسنین"  نام نہیں ہے، بلکہ "حسنین" (ح کے ساتھ) ہے، اس  کے معنی ہیں: اچھے لوگ، نیک لوگ، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے، یہ نام رکھنا درست ہے۔

بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے اسلامی تعلیم یہ ہے کہ اچھا بامعنی نام ہو، یا انبیاءِ کرام علیہم السلام کے نام پر ہو۔ باقی یومِ پیدائش یا تاریخِ پیدائش سے نام کا تعلق نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144007200176
تاریخ19-03-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں