بیوی کا شوہر کے لیے نائٹی پہننے کا حکم
سوال
بیوی شوہر کی لیے(Nighty) پہن سکتی ہے ؟
جواب
گھر میں شوہر کے علاوہ اور افراد بھی ہوں تو بیوی کا صرف شوہر کے لیے بھی ایسی نائٹی پہننا جس میں جسم پورا نہ ڈھکتا ہو درست نہیں ہے، اگر عجلت میں کمرے سے باہر نکلنے کا موقع پیش آجائے تو جسم ڈھکا ہوا نہیں ہوگا، اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے، البتہ اگر نائٹی ایسی ہو جس میں جسم مکمل ڈھک جاتا ہو یا گھر میں شوہر کے علاوہ کوئی بھی نہ ہو اور گھر سے باہر بھی نکلنا نہ ہو تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

